مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31138
باب: جو شخص بادشاہ سے ڈرتا ہو وہ کیا دعا کرے؟
الرجل يخاف السلطان ما يدعو؟
حدیث نمبر: 31138
٣١١٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي بكر بن حفص عن الحسن بن الحسن أن عبد اللَّه بن جعفر زوج ابنته فخلا بها، فقال: إذا نزل بك الموت أو أمر من أمور الدنيا (فظيع) (١) فاستقبليه بأن تقولي: لا إله إلا اللَّه الحليم الكريم، سبحان اللَّه رب العرش العظيم، الحمد للَّه رب العالمين (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن حسن فرماتے ہیں کہ عبد اللہ بن جعفر نے اپنی بیٹی کی شادی کی تو اس کو تنہائی میں لے جا کر یہ نصیحت فرمائی : جب بھی تجھے موت آئے یا دنیا کے کاموں سے کوئی بُرا کام پیش آجائے، پس تو ان الفاظ کے ساتھ اس کا استقبال کر، کوئی معبود نہیں ہے سوائے اس اللہ کے جو کہ بردبار اور سخی ہے، اللہ جو کہ عرش عظیم کا رب ہے، ہر عیب سے پاک ہے ، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔
حواشی
(١) في [ط]: (فضع).