مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
الرجل يخاف السلطان ما يدعو؟ باب: جو شخص بادشاہ سے ڈرتا ہو وہ کیا دعا کرے؟
٣١١٣٤ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن ثمامة بن عقبة (المُحَلِّمي) (١) عن الحارث بن سويد قال: قال عبد اللَّه: إذا كان على أحدكم إمام يحاف تَغطوسه وظلمه فليقل: اللهم رب السماوات (السبع) (٢)، ورب العرش العظيم كن لي (جارًا) (٣) من فلان وأحزابه وأشياعه أن (يفرطوا) (٤) علي وأن يطغوا، عز جارك وجل ثناؤك، ولا إله غيرك (٥).حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی ایک پر کوئی امام مسلط ہو اور آدمی اس کے غصہ اور ظلم سے ڈرتا ہو پس چاہیے کہ وہ اس طرح کہے : اے اللہ ! ساتوں آسمانوں کے رب اور عرش عظیم کے رب تو میرا مدد گار بن جا فلاں سے اور اس کے لشکروں سے اور اس کے حامیوں سے کہ وہ لوگ مجھ پر زیادتی کریں، یا وہ سرکشی کریں، تیرا پڑوسی عزت والا ہے، اور بڑی ہے تیری تعریف ، اور نہیں ہے کوئی معبود تیرے علاوہ، مگر ابو معاویہ نے اس میں یہ اضافہ فرمایا ہے : اعمش کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث ابراہیم کے سامنے ذکر کی، تو انہوں نے بھی حضرت عبد اللہ سے یہی حدیث بیان کی مگر ابراہیم نے اس جملہ کا اضافہ فرمایا : ” جن اور انسان کے شر سے “۔