مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرأس يضرب في العقوبة باب: سر کے بیان میں، کیا سزا میں سر پر مارا جا سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 30981
٣٠٩٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن المسعودي عن القاسم أن أبا بكر أتي برجل انتفى من أبيه فقال أبو بكر: اضرب الرأس فإن الشيطان في الرأس (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جو اپنے باپ سے بری الذمہ ہوگیا تھا، اس پر حضرت ابوبکر نے فرمایا : سر پر مارو اس لیے کہ شیطان سر میں ہے۔
حواشی
(١) منقطع؛ القاسم لا يروي عن أبي بكر.