مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في المرتدة: ما يصنع بها؟ باب: مرتدہ عورت کا بیان، اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 30939
٣٠٩٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الحسن قال: لا تقتلوا النساء إذا هن ارتددن عن الإسلام، ولكن يدعين إلى الإسلام فإن هن أبين سبين، فيجعلن إماء المسلمين ولا يقتلن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : تم عورتوں کو قتل مت کرو جب وہ اسلام سے مرتد ہوجائیں۔ لیکن ان کو اسلام کی طرف بلایا جائے گا پس اگر وہ انکار کردیں تو ان کو قیدی بنا لیا جائے اور ان کو مسلمانوں کی باندیاں بنادیا جائے اور ان کو قتل نہ کیا جائے۔