مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل ينفي الرجل من فخذه: ما عليه؟ باب: اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کی اس کے قبیلہ کی شاخ سے نفی کر دے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
حدیث نمبر: 30891
٣٠٨٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر في الرجل ينفي الرجل من فخذه قال: لا يضرب إلا أن ينفيه من أبيه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کی اس کے قبیلہ کی شاخ سے نفی کر دے۔ آپ نے فرمایا : اسے نہیں مارا جائے گا مگر یہ کہ وہ اس کی اس کے باپ سے نفی کر دے۔