مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30872
باب: ان وجوہات کا بیان جن کی وجہ سے خون محفوظ ہو جاتا ہے اور آدمی سے قتل کی تخفیف ہو جاتی ہے
فيما يحقن به الدم ويرفع به عن الرجل القتل
حدیث نمبر: 30872
٣٠٨٧٢ - وعن أبي صالح عن أبي هريرة (قالا) (١): قال رسول اللَّه ﷺ: "أمرت أن أقاتل الناس حتى يقولوا لا إله إلا اللَّه فإذا قالوها منعوا مني دماءهم وأموالهم إلا بحقها وحسابهم على اللَّه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
اور حضرت ابو صالح کے واسطہ سے حضرت ابوہریرہ سے بھی مروی ہے، ان دونوں حضرات (حضرت جابر اور حضرت ابوہریرہ) نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ لا الہ الا اللہ کہہ لیں۔ پس جب وہ یہ کلمہ پڑھ لیں گے تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اور اپنے اموال کو محفوظ کرلیا مگر ان کے حق کی وجہ سے اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (قال).