مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30871

باب: ان وجوہات کا بیان جن کی وجہ سے خون محفوظ ہو جاتا ہے اور آدمی سے قتل کی تخفیف ہو جاتی ہے

فيما يحقن به الدم ويرفع به عن الرجل القتل

حدیث نمبر: 30871
٣٠٨٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جابر اور حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ لا الہ الا اللہ کہہ لیں۔ پس جب وہ یہ کلمہ پڑھ لیں گے تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اور اپنے اموال کو محفوظ کرلیا مگر ان کے حق کی وجہ سے اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہوگا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30871
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٣٥)، وأحمد (١٤١٤١).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ أبو سفيان صدوق . ، ترقيم محمد عوامة: 29537»