مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل المتهم يوجد معه المتاع باب: اس تہمت لگائے آدمی کے بیان میں جس کے پاس سامان پایا جائے
حدیث نمبر: 30856
٣٠٨٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء: إن وجدت سرقة مع رجل سوء يتهم؟ فقال: ابتعتها، فلم (يعين) (١) ممن ابتاعها منه، أو قال: وجدتها، لم يقطع ولم يعاقب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : اگر چوری شدہ مال ایسے برے آدمی کے پاس پایا گیا جو تہمت یافتہ تھا اور وہ یوں کہے : میں نے اسے خریدا ہے اور وہ معین نہیں کر رہا ہے کہ اس شخص کو جس سے اس نے خریدا ہے، یا وہ یوں کہے : مجھے یہ ملا ہے تو اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا اور نہ اسے سزا دی جائے گی۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (ينفذ).