مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في إقامة (الحدود) والقود في الحرم باب: حرم میں حد قائم کرنے اور قصاص لینے کے بیان میں
حدیث نمبر: 30850
٣٠٨٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) معاوية عن حجاج عن عطاء عن ابن عمر وابن عباس قالا: لو وجدنا قاتل آبائنا في الحرم لم نقتله (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : اگر ہم اپنے آباؤاجداد کے قاتل کو بھی حرم میں پالیں تو ہم اس کو قتل نہیں کریں گے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.