مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في رجل قذف رجلا وأمه مشركة باب: ایک آدمی نے کسی ایسے آدمی پر تہمت لگائی جس کی ماں مشرک تھی
حدیث نمبر: 30817
٣٠٨١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أن رجلًا من المهاجرين افترى (عليه) (١) على عهد عمر بن الخطاب، وكانت أمه ماتت ⦗١٧⦘ في الجاهلية، فجلده عمر لحرمة (المسلم) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : ایک مہاجر آدمی پر حضرت عمر بن خطاب کے زمانے میں تہمت لگائی گئی اس حال میں کہ اس کی ماں زمانہ جاہلیت میں وفات پاچکی تھی تو حضرت عمر نے مسلمان کی حرمت کی وجہ سے اس کو کوڑے مارے۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ك]: (المسلمين).
(٣) منقطع؛ الزهري لم يدرك عهد عمر.