مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30816

باب: اس آدمی کے بیان میں جو شرک کے زمانے میں آدمی کی اس کے باپ سے نفی کر دے

في الرجل ينفي الرجل من أب له في الشرك

حدیث نمبر: 30816
٣٠٨١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي قال: سألت الزهري عن رجل نفى رجلًا من أب له في الشرك، فقال: عليه الحد؛ لأنه نفاه من نسبه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زھری سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا جو کسی آدمی کی اس کے اس باپ سے نفی کر دے جو شرک کے زمانے میں تھا ؟ آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری ہوگی، اس لیے کہ اس نے اس کے نسب کی نفی کی ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30816
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 29488»