مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في المرأة تعلق بالرجل فتقول: فعل بي الزنا باب: اس عورت کے بیان میں جو آدمی سے چمٹ جائے اور یوں کہے: اس نے میرے ساتھ زنا کیا
حدیث نمبر: 30809
٣٠٨٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحسن أنه سئل عن المرأة تعلق بالرجل فتقول: فعل بي، فقال الحسن: قذفت رجلًا من المسلمين، عليها الحد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے اس عورت کے متعلق دریافت کیا گیا جو آدمی سے چمٹ جائے اور یوں کہے : اس نے میرے ساتھ بدکاری کی ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا : ا س نے ایک مسلمان آدمی پر تہمت لگائی اس پر حد قذف جاری ہوگی ابراہیم نے فرمایا : وہ حق کا مطالبہ کر رہی ہے، تم کیسے کہہ سکتے ہو ؟