مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في التعزير: كم هو؟ وكم يبلغ به؟ باب: تعزیر کا بیان کتنی سزا ہوگی؟ اور کتنی حد تک پہنچائے جا سکتے ہیں؟
حدیث نمبر: 30803
٣٠٨٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن صدقة بن عبد اللَّه (عن) (١) الحارث بن عتبة أن عمر بن عبد العزيز أتي برجل يسب عثمان فقال: ما حملك على أن سببته؟ قال: أبغضه قالوا: وإن أبغضت رجلًا سببته؟ قال: فأمر به فجلد ثلاثين جلدة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث بن عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پا س ایک آدمی لایا گیا جو حضرت عثمان کو گالیاں دیتا تھا، آپ نے پوچھا ! کس بات نے تجھے ان کو گالیاں دینے پر ابھارا ؟ اس نے کہا : میں ان سے بغض رکھتا ہوں آپ نے فرمایا : اگر تو کسی آدمی سے بغض رکھے گا تو اس کا مطلب ہے کہ تو اسے گالی دے ؟ تو آپ کے حکم سے اس کو تیس کوڑے مارے گئے۔
حواشی
(١) في [ك]: (بن).