مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30793
باب: دشمن کے علاقہ میں آدمی پر حد قائم کرنے کا بیان
في إقامة الحد على الرجل في أرض العدو
حدیث نمبر: 30793
٣٠٧٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: غزونا أرض الروم ومعنا حذيفة وعلينا رجل من قريش فشرب الخمر، فأردنا أن نحده فقال حذيفة: أتحدون أميركم وقد دنوتم من عدوكم فيطمعون فيكم؟ (فقال) (١): (لأشربنها) (٢) وإن كانت محرمة، ولأشربن علي رغم من (رغم) (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ہم رومیوں سے جنگ کر رہے تھے۔ ہمارے ساتھ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ ایک قریشی ہمارا امیر تھا۔ اس نے شراب پی ہم نے اس پر حد جاری کرنا چاہی تو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ کیا تم اپنے امیر پر حد قائم کرو گے حالانکہ تم اپنے دشمن کے قریب ہو۔ اس طرح تو وہ تم پر حاوی ہوجائے گا۔ اس پر وہ امیر کہنے لگا کہ میں شراب پیوں گا خواہ وہ حرام ہے اور میں اسے ضرور پیوں گا چاہے کسی کو کتنا ہی ناگوار گزرے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (قال).
(٢) في [ط]: (لا تشربنها)، وفي [ب، ح]: (ولأشربن).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (أرغمها)، وفي [ز]: (رغمها).