مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقذف امرأته ثم يطلقها، ما عليه؟ باب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی پر تہمت لگائے پھر وہ اسے طلاق دے دے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
حدیث نمبر: 30788
٣٠٧٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن ابن أبي عروبة عن عامر عن مكحول أنه قال: إذا قذف ثم طلق لاعن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا : جب وہ تہمت لگائے پھر وہ طلاق دے تو وہ لعان کرے گا۔