مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في رجل طلق امرأته ثم قذفها: ما عليه؟ باب: ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اس نے اس پر تہمت لگا دی، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
حدیث نمبر: 30783
٣٠٧٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عثمان بن عثمان القرشي عن عثمان (البتي) (١) قال: كان القاسم بن محمد يقول في رجل طلق امرأته ثم قال لها: زنيت وأنت امرأتي، قال: يلاعن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بتی فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن محمد ایک آدمی کے بارے میں فرمایا کرتے تھے۔ جس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی پھر اس نے اس سے کہا : تو نے زنا کیا حالانکہ تو میری بیوی ہے۔ آپ نے فرمایا : وہ لعان کرے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ط، ك، هـ]: (الليثي).