مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30775

باب: ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اس نے اس پر تہمت لگا دی، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟

في رجل طلق امرأته ثم قذفها: ما عليه؟

حدیث نمبر: 30775
٣٠٧٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن أبي عوانة عن أبي بشر عن عمرو بن هرم عن جابر بن زيد عن ابن عباس في رجل طلق امرأته واحدة ثم قذفها قال: يجلد الحد ليس كمن لم يطلق (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی پھر اس نے اس پر الزام لگا دیا ہو آپ نے فرمایا : اس پر حد قذف لگائی جائے گی۔ وہ ایسا نہیں ہوگا جیسا کہ اس نے طلاق نہیں دی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30775
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12384، ترقيم محمد عوامة: 29449»