مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل والمرأة (يقران) بالحد ثم ينكرانه باب: اس آدمی اور عورت کے بیان میں جو دونوں حد کا اقرار کرلیں پھر وہ دونوں انکار کردیں
حدیث نمبر: 30753
٣٠٧٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر وعطاء قالا: إذا أقر بحد زنا أو سرقة ثم جحد دُرِئ عنه (الحد) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر شعبی اور حضرت عطاء ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : جب کوئی حد زنا یا حد سرقہ کا اقرار کرلے پھر وہ انکار کرے تو اس سے سزا ختم کردی جائے گی۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، ك].