مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في البكر والثيب ما يصنع بهما إذا فجرا؟ باب: باکرہ اور شیبہ کے بیان میں کہ ان دونوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا جب وہ دونوں بدکاری کریں؟
حدیث نمبر: 30713
٣٠٧١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن القاسم بن عبد الرحمن عن أبيه أن عليًّا جلد ورجم، جلد يوم الخميس، ورجم يوم الجمعة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کوڑے مارے اور سنگسار کیا۔ آپ نے جمعرات کے دن کوڑے مارے اور جمہ کے دن سنگسار کیا۔