مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30682
باب: زانی کے بیان میں: اس کو کتنی مرتبہ لوٹایا جائے گا؟ اور اس کے اقرار کر لینے کے بعد اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
في الزاني كم مرة (يرد) وما يصنع به بعد إقراره؟
٣٠٦٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن المجالد عن الشعبي عن جابر قال: جاء ماعز بن مالك إلى النبي ﷺ (١) فقال: إنه قد زنى فقال: "أما لهذا أحد" فرده، ثم جاء ثلاث (مرار) (٢) فقال: " (أما) (٣) لهذا أحد" فرده، فلما كانت الرابعة قال: "ارجموه" (٤)، فرماه ورميناه، وفر واتبعناه، قال عامر: فقال لي جابر: (فهاهنا) (٥) قتلناه (٦).حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ماعز بن مالک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا : بیشک میں نے زنا کیا ہے آپ نے پوچھا کیا اس کا کوئی (سرپرست) نہیں ہے ؟ سو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں واپس لوٹا دیا پھر وہ تین مرتبہ آئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا اس کا کوئی (سرپرست) نہیں ہے ؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو واپس لوٹا دیا جب وہ چوتھی مرتبہ آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ اس کو سنگسارکر دو سو اس نے اور ہم نے اسے پتھر مارے اور وہ بھاگنے لگے تو ہم نے ان کا پیچھا کیا۔ حضرت عامر نے فرمایا : حضرت جابر نے مجھ سے فرمایا : ہم نے یہاں ان کو مارا تھا۔