مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقول للرجل: يا ابن الزانية: ما حده؟ باب: اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہے: اے زانیہ کے بیٹے، اس کی سزا کیا ہوگی؟
حدیث نمبر: 30681
٣٠٦٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن حسين عن مكحول في رجل قال لرجل: يا زان يا ابن الزانية، قال: يضرب حدين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک آدمی کو یوں کہا : اے زانی اور زانیہ عورت کے بیٹے، آپ نے فرمایا : اس کو دو سزائیں دی جائیں گی۔