مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يتزوج الأمة (ثم يفجر) ما عليه؟ باب: اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
حدیث نمبر: 30658
٣٠٦٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: لا تحصن الأمة الحر، ولا العبدُ الحرةَ.مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری فرمایا کرتے تھے کہ باندی آزاد مرد کو محصن نہیں بنا سکتی اور غلام آزاد عورت کو محصن نہیں بنا سکتا۔