مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقول للرجل: لست (ابن) فلانة باب: اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہے: تو فلاں عورت کا بیٹا نہیں ہے
حدیث نمبر: 30643
٣٠٦٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة في رجل قال لرجل: لست لفلانة: (أمه) (١) قال: كان لا يجعل عليه الحد، إنما هي كذبة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابی عروبہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی آدمی کو کہا : فلاں عورت تیری ماں نہیں ہے، آپ نے فرمایا : بیشک اس پر سزا مقرر نہیں کی جائے گی اس لیے کہ یہ جھوٹ ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، هـ]: (بابن).