مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في شاهد الزور ما يعاقب؟ باب: جھوٹے گواہ کے بیان میں، اس کو کیا سزا دی جائے گا؟
حدیث نمبر: 30619
٣٠٦١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: شاهد الزور يعزر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : جھوٹے گواہ کو حد سے کم سزا دی جائے گی۔