مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في أربعة شهدوا على امرأة بالزنا (أحدهم) زوجها باب: ان چار آدمیوں کے بیان میں جنہوں نے ایک عورت کے خلاف زنا کی گواہی دی درانحالیکہ ان میں سے ایک اس کا خاوند تھا
حدیث نمبر: 30605
٣٠٦٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد عن ابن عباس في أربعة شهدوا على امرأة بالزنا، أحدهم زوجها قال: تلاعن (زوجها) (١) ويضرب الثلاثة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ان چار آدمیوں کے بارے میں مروی ہے جنہوں نے ایک عورت کے خلاف زنا کی گواہی دی درآنحالیکہ ان میں سے ایک اس کا خاوند تھا آپ نے فرمایا : خاوند لعان کرے گا ان تینوں کو کوڑے مارے جائیں گے۔
حواشی
(١) في [ك]: (الزوج).