مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يؤخذ وقد غل ما عليه باب: اس آدمی کے بیان میں جس کو پکڑ لیا گیا ہو درانحالیکہ اس نے خیانت کی ہو اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
حدیث نمبر: 30598
٣٠٥٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في الغلول إذا وجد عند رجل يحرق (رحله) (١).مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے خیانت کے مال کے بارے میں مروی ہے جب وہ کسی آدمی کے پاس پا یا جائے آپ نے فرمایا : اس کا کجاوہ جلا دیا جائے۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (رجله).