مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في السوط من (كان) يأمر به أن يدق باب: کوڑے کے بیان میں: جو اس بات کا حکم دیتے تھے کہ اس کو باریک کرلیا جائے
حدیث نمبر: 30591
٣٠٥٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن حنظلة السدوسي قال: سمعت أنس بن مالك (يقول: كان) (١) يؤمر بالسوط فتقطع ثمرته، ثم يدق بين حجرين (٢) ثم يضرب به، فقلت لأنس: في زمان من كان هذا؟ قال: في زمان عمر ابن الخطاب (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنظلہ سدوسی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا : کوڑے کے بارے میں حکم دیا جاتا تھا کہ اس کا نچلا کنارہ کاٹ دیا جائے پھر اس کو دو پتھروں کے درمیان رکھ کر باریک کرلیا جائے پھر اس سے مارا جائے۔ میں نے حضرت انس سے پوچھا : یہ کس کے زمانے میں ہوتا تھا ؟ آپ نے فرمایا : حضرت عمر بن خطاب کے زمانے میں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (كان يقول).
(٢) في [هـ]: زيادة (حتى يلين).