مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
ما جاء في الضرب (في) الحد باب: ان روایات کا بیان جو حد میں مارنے کی کیفیت کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 30587
٣٠٥٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء قال: حد الفرية وحد الخمر أن تجلد، ولا ترفع يدك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : جھوٹی تہمت کی حد اور شراب کی حد یہ ہے کہ تم کوڑے مارو اور اپنے ہاتھ کو بلند مت کرو۔