حدیث نمبر: 30578
٣٠٥٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن أشعث عن الشعبي قال: جاء رجل إلى شريح فقال: إن هذا سرق مني، قال: ومن هذا؟ قال: أجيري، قال: ليس بسارق من ائتمنته على بيتك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت شریح کے پا س آیا اور کہنے لگا : بیشک اس شخص نے میرے ہاں چوری کی ہے آپ نے پوچھا : یہ کون شخص ہے ؟ اس نے کہا : میرا ملازم ہے آپ نے فرمایا : وہ شخص چور نہیں ہوسکتا جس کو تو نے اپنے گھر پر امین بنایا ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30578
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30578، ترقيم محمد عوامة 29263)