مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الخلسة فيها قطع أم لا؟ باب: جھپٹی ہوئی چیز کے بیان میں کیا اس میں کاٹنے کی سزا ہوگی یا نہیں؟
حدیث نمبر: 30570
٣٠٥٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن الزهري أن مروان سأل زيد بن ثابت عن الخلسة فلم ير فيها قطعًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ مروان نے حضرت زید بن ثابت سے چیز جھپٹنے کے متعلق سوال کیا ؟ آپ نے اس میں ہاتھ کاٹنے کی رائے نہیں رکھی۔
حواشی
(١) منقطع؛ الزهري لم يسمع من مروان.