حدیث نمبر: 30550
٣٠٥٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عائذ بن حبيب عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن خلاس قال: جيء برجل معه أربعة فشهد ثلاثة منهم بالزنا (ولم يمض الرابع، فجلد) (١) عليٌ الثلاثة، وجز رأس المشهود عليه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو لایا گیا جس کے ساتھ چار آدمی تھے پس ا ن میں سے تین نے زنا کی گواہی دی اور چوتھا شخص گواہی میں آگے نہیں بڑھا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے تین کو کوڑے مارے اور جس کے خلاف گواہی دی گئی تھی آپ نے اس کے بال کاٹ دیے۔
حواشی
(١) في [ط]: غير واضحة.