مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30537
باب: اس آدمی کے بیان میں جس کے منہ سے شراب کی خوشبو محسوس ہو تو اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
في (رجل) يوجد منه ريح الخمر، ما عليه؟
٣٠٥٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: قرأ عبد اللَّه سورة يوسف (بحمص) (١)، فقال رجل: ما هكذا أنزلت، فدنا منه عبد اللَّه فوجد منه ريح الخمر فقال له: تكذب بالحق وتشرب الرجس، واللَّه (لهكذا) (٢) أقرأنيها رسول اللَّه ﷺ، لا أدعك حتى (أحدك) (٣)، فجلده الحد (٤).حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے حمص میں سورة یوسف کی تلاوت فرمائی اس پر ایک آدمی کہنے لگا یہ سورت ایسے نازل نہیں ہوئی ، پس حضرت عبداللہ بن مسعود اس کے قریب ہوئے تو آپ نے اس سے شراب کی بو پائی، آپ نے اس سے فرمایا : تو حق بات کی تکذیب کرتا ہے اور ناپاک چیز پیتا ہے ! اللہ کی قسم ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یہ سورت اسی طرح پڑھائی ہے میں تجھے نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ میں تجھ پر حد لگاؤں گا پھر آپ نے اس پر حد لگائی۔