مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
ما جاء في النباش يؤخذ: ما حده؟ باب: اس کفن چور کا بیان جس کو پکڑ لیا گیا ہو، اس کی سزا کیا ہے؟
حدیث نمبر: 30530
٣٠٥٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حجاج أن مسروقًا وإبراهيم النخعي والشعبي وزاذان وأبا زرعة بن عمرو بن جرير كانوا يقولون في النباش: يقطع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق ، ابراہیم نخعی ، حضرت شعبی حضرت زاذان اور حضرت ابو ذرعہ بن عمرو بن جریر یہ سب حضرات کفن چور کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔