مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل (تقطع)، من قال: يترك العقب؟ باب: پائوں کاٹنے کے بیان میں، جو یوں کہے: ایڑی چھوڑ دی جائے گی
حدیث نمبر: 30499
٣٠٤٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل الحنفي عن أم رزين قال: سمعت ابن عباس يقول: أيعجز امراؤنا هؤلاء أن يقطعوا كما قطع هذا الأعرابي -يعني (نجدة) (١) - فلقد قطع فما أخطأ، يقطع الرجل و (يذر عاقبها) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام رزین فرماتی ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کیا ہمارے حکمران اس سے عاجز آگئے ہیں کہ وہ اس طرح کاٹیں جیسا اس دیہاتی نجدہ نے کاٹا ہے۔ یعنی اس نے کاٹا ہے اور بالکل غلطی نہیں کی : اس نے پاؤں کاٹ دیا اور اس کی ایڑی چھوڑ دی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (نحده).
(٢) في [جـ]: يكرر فيها، وفي [ر]: (يقطع عقبها).
(٣) مجهول؛ لجهالة أم رزين.