مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30428
باب: اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
في الجارية (تكون) بين الرجلين (فيقع) عليها أحدهما
٣٠٤٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: بلغنا أن عمر بن عبد العزيز أتي بجارية كانت بين رجلين، فوطئها أحدهما، (فاستشار) (١) فيها سعيد بن المسيب (وسعيد بن جبير) (٢) وعروة بن الزبير (فقالوا) (٣): (نرى) (٤) أن (يجلد دون) (٥) الحد، و (يقيموها) (٦) قيمة فيدفع إلى شريكه نصف القيمة.حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر پہنچی ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس ایک باندی لائی گئی جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی تو آپ نے اس بارے میں حضرت سعید بن مسیب ، حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عروہ بن زبیر سے مشورہ مانگا ان سب نے فرمایا : ہماری رائے یہ ہے کہ اس کو حد کی مقدار مقررہ سے کم کوڑے مارے جائیں اور اس باندی کی قیمت لگائی جائے، پھر وہ شخص اپنے شریک کو اس کی آدھی قیمت ادا کرے۔