مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في درء الحدود بالشبهات باب: شکوک و شبہات کی بنیاد پر سزائیں ختم کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر: 30398
٣٠٣٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يقولون: ادرأوا الحدود عن (عباد) (١) اللَّه ما استطعتم.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ فرمایا کرتے تھے : سزاؤں کو اللہ رب العزت کے بندوں سے اپنی طاقت کے بقدر زائل کرو۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (عبد).