مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30397

باب: شکوک و شبہات کی بنیاد پر سزائیں ختم کرنے کے بیان میں

في درء الحدود بالشبهات

حدیث نمبر: 30397
٣٠٣٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب أن امرأة زنت فقال عمر: أراها كانت تصلي من الليل فخشعت فركعت فسجدت، فأتاها غاو من الغواة (فتجثمها) (١) فأرسل عمر إليها فقالت كما قال عمر، فخلى سبيلها (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت طارق بن شھاب فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے زنا کیا اس پر حضرت عمر نے فرمایا : میرا خیال ہے کہ وہ رات کو نماز پڑھ رہی تھی پس اس پر خشوع طاری ہوگیا سو اس نے رکوع کیا پھر وہ سجدہ میں چلی گئی۔ اتنے میں گمراہوں میں سے ایک گمراہ شخص آیا ہوگا اور وہ اس کے اوپر چڑھ گیا ہوگا۔ حضرت عمر نے اس عورت کی طرف قاصد بھیجا تو اس عورت نے وہی بات کہی جو حضرت عمر نے بیان کی تھی۔ آپ نے اس کا راستہ چھوڑ دیا۔

حواشی
(١) في [ك، م]: (فجثمها)، وفي [ط، هـ]: (فتحتمها).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30397
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13664، 13666، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30402، ترقيم محمد عوامة: 29087»