مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30381
باب: اس غلام کے بیان میں جس کے ماتحت آزاد عورت ہو یا اس آزاد کے بیان میں جس کے ماتحت باندی ہو
في العبد تكون تحته الحرة أو الحر تكون تحته الأمة
حدیث نمبر: 30381
٣٠٣٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن مطرف عن الحكم وعامر في المملوك تكون له امرأة حرة، فتجيء بولد فينتفي منه، قال: يضرب ولا لعان بينهما، ويلزق به الولد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت عامر سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جس کی بیوی آزاد ہو پس وہ بچہ لے آئے اور وہ اس بچہ کی نفی کردے فرمایا : اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور ان کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور اس بچہ کو اس سے ملا دیاجائے گا۔