مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في العبد تكون تحته الحرة أو الحر تكون تحته الأمة باب: اس غلام کے بیان میں جس کے ماتحت آزاد عورت ہو یا اس آزاد کے بیان میں جس کے ماتحت باندی ہو
حدیث نمبر: 30379
٣٠٣٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم وحماد في العبد تكون تحته الحرة فيقذفها، قالا: ليس بينهما ملاعنة، ويجلد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جس کے نکاح میں آزاد عورت ہو پس وہ اس پر الزام لگادے۔ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : ان کو کوڑے مارے جائیں گے۔