مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في قاذف الملاعنة أو ابنها باب: لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
حدیث نمبر: 30372
٣٠٣٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عباد بن منصور عن عكرمة عن ابن عباس قال: من رمى ابن الملاعنة أو أمه جلد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے یا اس کی ماں پر تہمت لگائی تو اسے کوڑے مارے جائیں گے۔