مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في المحدود يقذف امرأته باب: جس پر حد جاری ہوچکی تھی اس شخص کا اپنی بیوی پر تہمت لگانے کابیان
حدیث نمبر: 30360
٣٠٣٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن منصور وحماد عن إبراهيم قال: إذا قذف الرجل امرأته -وقد كان جلد الحد- جلد ولا ⦗٤١٧⦘ يلاعن؛ (لأنه) (١) لا تجوز شهادته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی درآنحالیکہ وہ سزا یافتہ تھا تو اسے کوڑے مارے جائیں گے اور وہ لعان نہیں کرے گا اس لیے کہ اس کی گواہی جائز نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (لأنها).