مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يلاعن امرأته ثم يكذب نفسه باب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر وہ خود کو جھٹلا دے
حدیث نمبر: 30341
٣٠٣٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سألته عن الرجل يلاعن امرأته ثم أقر بالولد، قال: يضرب الحد ويلزق به الولد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس آدمی کے متعلق سوال کیا جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر بعد میں بچہ کا اقرار کرلے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر حد لگائی جائے گی اور اس بچہ کو اس سے ملا دیا جائے گا۔