مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
باب في السكران يسرق، (يقطع) أم لا؟ باب: یہ باب ہے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بیان میں جو چوری کرلے: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 30325
٣٠٣٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إن سرق قطع، وإن قتل قتل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : اگر وہ چوری کرے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے اور اگر وہ قتل کرے تو اسے بھی قتل کردیا جائے۔