کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: یہ باب ہے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بیان میں جو چوری کرلے: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں؟
❮
❯
٣٠٣٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن برد عن مكحول والزهري قالا: يجوز طلاق السكران، ويقطع إن سرق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول اور حضرت زھری نے فرمایا : نشہ میں مدہوش شخص کا طلاق دینا جائز ہے اور اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا اگر وہ چوری کرلے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30321
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30321، ترقيم محمد عوامة 29022)
٣٠٣٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حنظلة بن أبي (سفيان) (١) عن القاسم سئل عن السكران يسرق، فقال: إن كان يعرف بالسرقة قبل ذلك فاقطعه وإلا فلا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنظلہ بن ابو سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم سے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے چوری کی تھی ؟ آپ نے فرمایا : اگر وہ اس سے پہلے چوری کے معاملے میں مشہور ہے تو اس کا ہاتھ کاٹ دو وگرنہ نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30322
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30322، ترقيم محمد عوامة 29023)
٣٠٣٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن سالم عن الشعبي في النشوان (١): يقطع إن سرق، ويؤخذ (لجناياته) (٢) كلها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ابتدائی نشہ والے کے بارے میں مروی ہے کہ اگر وہ چوری کرے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ اور اس کو تمام جنایات میں پکڑا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30323
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30323، ترقيم محمد عوامة 29024)
٣٠٣٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن الزهري في السكران: (إن) (١) (أعتق) (٢) أو طلق جاز عليه، وأقيم عليه الحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے نشہ میں مدہوش آدمی کے بارے میں مروی ہے کہ جب وہ آزاد کرلے یا طلاق دے تو اس کو مانا جائے گا اور اس پر حد قائم کی جائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30324
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30324، ترقيم محمد عوامة 29025)
٣٠٣٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إن سرق قطع، وإن قتل قتل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : اگر وہ چوری کرے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے اور اگر وہ قتل کرے تو اسے بھی قتل کردیا جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30325
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30325، ترقيم محمد عوامة 29026)
٣٠٣٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن مغيرة عن إبراهيم قال: ما تكلم به السكران من شيء أقيم عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : نشہ میں مدہوش آدمی قابل حد بات کرے تو اس پر حد قائم کی جائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30326
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30326، ترقيم محمد عوامة 29027)
٣٠٣٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن ومحمد قالا: إن سَرق قُطع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری اور حضرت محمد بن سیرین نے ارشاد فرمایا : اگر وہ چوری کرے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30327
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30327، ترقيم محمد عوامة 29028)