مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
باب في السكران يسرق، (يقطع) أم لا؟ باب: یہ باب ہے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بیان میں جو چوری کرلے: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 30322
٣٠٣٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حنظلة بن أبي (سفيان) (١) عن القاسم سئل عن السكران يسرق، فقال: إن كان يعرف بالسرقة قبل ذلك فاقطعه وإلا فلا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنظلہ بن ابو سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم سے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے چوری کی تھی ؟ آپ نے فرمایا : اگر وہ اس سے پہلے چوری کے معاملے میں مشہور ہے تو اس کا ہاتھ کاٹ دو وگرنہ نہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (سعيد).