مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
باب في المستكرهة باب: یہ باب عورت کو بدکاری پر مجبور کرنے کے بیان میں ہے
حدیث نمبر: 30315
٣٠٣١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن أشعث عن الحسن والزهري قالا: ليس على مستكرهة حد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن بصری اور زھری نے ارشاد فرمایا : بدکاری پر مجبور کی گئی عورت پر حد جاری نہیں ہوگی۔