مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30299

باب: شراب کی سزا کے بیان میں کہ وہ کتنی ہے؟ اور اس کے پینے والے کو کتنے کوڑے مارے جائیں گے؟

في حد الخمر: كم هو؟ وكم يضرب شاربه؟

حدیث نمبر: 30299
٣٠٢٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن عن علي قال: شرب قوم من أهل الشام الخمر وعليهم يزيد بن أبي سفيان، وقالوا: هي لنا حلال وتأولوا هذه الآية: ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا﴾ [المائدة: ٩٣]، قال: وكتب فيهم إلى عمر فكتب أن ⦗٤٠٥⦘ ابعث بهم إلي قبل أن يفسدوا من قبلك، فلما قدموا على عمر استشار فيهم الناس، فقالوا: يا أمير المؤمنين نرى أنهم قد كذبوا على اللَّه، وشرعوا في دينهم ما لم يأذن به اللَّه، فاضرب رقابهم، وعلي ساكت فقال: ما تقول يا أبا الحسن فيهم؟ قال: أرى أن تستتيبهم، فإن تابوا جلدتهم ثمانين (ثمانين) (١) (لشربهم) (٢) الخمر، وإن لم يتوبوا ضربت (أعناقهم، فإنهم) (٣) قد كذبوا على اللَّه وشرعوا في دينهم ما لم يأذن به اللَّه، فاستتابهم فتابوا فضربهم ثمانين، ثمانين (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اہل شام میں سے چند لوگوں نے شراب پی۔ اس وقت ان پر یزید بن ابو سفیان امیر تھے اور ان لوگوں نے کہا : یہ ہمارے لیے حلال ہے، اور انہوں نے اس آیت کی تاویل کی : ایمان اور اعمال صالحہ والوں پر کوئی چیز کھانے میں کوئی حرج نہیں [المائدة: 93]۔ یزید بن ابی سفیان نے اس بارے میں حضرت عمر کو خط لکھا۔ حضرت عمر نے لکھا کہ قبل اس کے کہ یہ لوگ تمہارے پاس والوں کو بگاڑیں انہیں میرے پاس بھجوا دو ۔ جب وہ آئے تو حضرت عمر نے ان کے بارے میں مشورہ کیا۔ آپ سے کہا گیا اے امیرالمومنین ! ہمارا خیال ہے کہ ان لوگوں نے اللہ کے بارے میں جھوٹ بولا اور اپنے دین میں وہ بات مقرر کی جس کی اللہ نے اجازت نہیں دی۔ لہٰذا انہیں قتل کروا دیں۔ اس دوران حضرت علی رضی اللہ عنہ خاموش رہے۔ حضرت عمر نے پوچھا اے ابوالحسن ! آپ کیا کہتے ہیں ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میری رائے ہے کہ آپ ان سے توبہ کا مطالبہ کریں، اگر وہ توبہ کرتے ہیں تو انہیں شراب پینے کی وجہ سے اسی اسی کوڑے لگائیں اور اگر توبہ نہ کریں تو قتل کردیں، کیونکہ انہوں نے اللہ پر جھوٹ گھڑا ہے اور اپنے دین میں وہ بات مقرر کی جس کی اللہ نے اجازت نہیں دی۔ حضرت عمر نے ان سے توبہ کا مطالبہ کیا تو انہوں نے توبہ کر لی، اس پر آپ نے انہیں اسی اسی کوڑے لگائے۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (لشرب).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (رقابهم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30299
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ عطاء اختلط.
تخریج حدیث «أخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4899، ترقيم محمد عوامة: 29000»