حدیث نمبر: 30297
٣٠٢٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) علية عن ابن أبي عروبة عن عبد اللَّه الداناج عن (حضين) (٢) أبي ساسان أنه ركب (أناس) (٣) من أهل الكوفة إلى ⦗٤٠٤⦘ عثمان، فأخبروه بما كان من أمر الوليد بن (عقبة) (٤) من شرب الخمر، (فكلمه) (٥) في ذلك علي، فقال عثمان: دونك ابن عمك، فأقم عليه الحد، فقال (علي) (٦): قم يا (حسن) (٧) فاجلده، فقال: فيم أنت من هذا؟ (ولّ هذا) (٨) غيرك، قال: بل ضعفت (و) (٩) وهنت وعجزت، قم يا عبد اللَّه بن جعفر فجعل يجلده ويعد عليٌ حتى بلغ أربعين، فقال: كف (أو) (١٠) أمسك، جلد رسول اللَّه ﷺ أربعين، وأبو بكر أربعين، (وكملها عمر) (١١) ثمانين (١٢)، وكل سنة (١٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حضین ابو ساسان فرماتے ہیں کہ اہل کوفہ میں سے چند لوگ سوار ہو کر حضرت عثمان کے پاس آئے انہوں نے آپ کو ولید بن عقبہ کے شرا ب پینے کے متعلق بتلایا۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں آپ سے بات کی۔ حضر ت عثمان نے فرمایا : اپنے چچا زاد بھائی کے پاس جاؤ اور تم اس پر حد قائم کرو سو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایاٖ اے حسن ! کھڑے ہو اور اسے کوڑے مارو اس نے کہا : تم اس عمل کے اہل نہیں ! اپنے علاوہ کسی کو سپرد کرو آپ نے فرمایا : بلکہ تو ضعیف ہوگیا، کمزور ہوگیا اور عاجز ہوگیا ہے اے عبداللہ بن جعفر کھڑے ہوجاؤ پس انہوں نے اس کو کوڑے مارنے شروع کردیے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ شمار کررہے تھے یہاں تک کہ وہ چالیس تک پہنچ گئے، آپ نے فرمایا : ٹھہرو یا فرمایا : رک جاؤ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چالیس کوڑے مارے ہیں اور حضرت ابوبکر نے بھی چایس کوڑے مارے ہیں اور حضرت عمر نے اس کی اسی کوڑے تک تکمیل فرمائی ہے اور تمام سنت طریقے ہیں۔

حواشی
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) في [أ، هـ]: (حصين).
(٣) في [هـ]: (الناس).
(٤) في [ط]: (عتبة).
(٥) في [هـ]: (فكلم).
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) في [ب]: (حسين).
(٨) في [أ، ط، ك، هـ]: (أول هذا)، وفي [جـ، م]: (ولهذا).
(٩) في [جـ]: سقط (و).
(١٠) في [هـ]: (و).
(١١) في [ط]: (وكما عمر عمر).
(١٢) في حاشية [جـ]: (أبو عبد الرحمن) هذا هو عبد اللَّه بن حبيب السلمي.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30297
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٠٧)، وأحمد (٦٢٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30297، ترقيم محمد عوامة 28998)