مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
من كان يرى في التعريض عقوبة باب: جو مبہم بات میں بھی سزادینے کی رائے رکھتا ہو
حدیث نمبر: 30263
٣٠٢٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم (١) بن عامر عن سعيد بن المسيب أن رجلًا قال لرجل: يا ابن (كراثة) (٢) قال: يضرب الحد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن عامر فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کو یوں کہہ دیا : اے گانے والی عورت کے بیٹے تو آپ نے فرمایا : اس پر حد قذف لگائی جائے گی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: زيادة (عن).
(٢) في [هـ]: (أبي كرانة).