مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يعرض للرجل بالفرى: ما في ذلك؟ باب: اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کے بارے میں جھوٹی تہمت ظاہر کرے اس میں کیا چیز لازم ہوگی؟
حدیث نمبر: 30261
٣٠٢٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حماد في الرجل يقول للرجل: إن في ظهرك حد الزنا، قال: إن شاء قال: إنما قلت: إن في ظهرك لموضع (١)، قال: ليس عليه حد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک شخص کو کہا : بیشک تیری پیٹھ میں حد زنا لگے گی۔ آپ نے فرمایا : اگر وہ چاہے تو یوں کہہ دے کہ بیشک میں نے تو ایسے کہا تھا : بیشک تیری پیٹھ حد لگنے کی جگہ ہے آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔
حواشی
(١) كذا بالرفع في النسخ.